(24نیوز)پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہاکہ بلوچستان میں 11 بے گناہ مسلمانوں کو شہید کرنے کا مجرمانہ اقدام ناقابل معافی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ داعش کے دہشتگردوں نے عقیدے کی بنیاد پربےگناہ مسلمانوں کو شہید کیا جو کہ ناقابل معافی جرم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وحشی قاتلوں کو سزا دلوانا لواحقین کے زخموں پر معمولی مرہم ہے۔