کورونا :برطانیہ میں نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان، سکول بند 

Jan 05, 2021 | 15:28:PM
کورونا :برطانیہ میں نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان، سکول بند 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)برطانیہ میں کورونا کی بڑھتی ہوئے نئی قسم نے پورے ملک کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے، نئی صورتحال کے پیش نظر برطانوی وزیراعظم نے ملک میں نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم میں شدت آنے کے باعث نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، وزیراعظم نےسکولز فوری بند کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کوآن لائن تعلیم مہیاکی جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام بلاضرورت گھروں سےنہ نکلیں۔بورس جانسن نے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں فروری کے وسط اور اسکاٹ لینڈ میں جنوری کےآخرتک لاک ڈاؤن رہےگا، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا کے پیش نظر آنے والے دن مزید سنگین ہونگے۔

 یاد رہےکہ نیشنل ہیلتھ کیئر سسٹم نے کرونا کی روک تھام کیلئے سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا تھا، اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما سرکئیر اسٹارمر نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ چوبیس گھنٹے سے پہلے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کردیں تاکہ صورت حال کو قابو کر کے شہریوں کی جان بچائی جاسکے۔