سیاست اپنی جگہ لیکن کشمیر ایشو پر ہم سب ایک،امریکا بھی آواز بلند کرے۔وزیر خارجہ

Jan 05, 2021 | 16:26:PM

(24نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانچ جنوری کو ایوان میں کشمیر پر بات چیت پر ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سیاست اپنی جگہ لیکن کشمیر ایشو پر ہم سب ایک ہیں۔
سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ جنوری کو کشمیریوں کے ساتھ اقوام متحدہ نے ایک وعدہ کیا لیکن وہ پورا نہ ہوسکا مقبوضہ وادی میں کشمیری کرب کی زندگی گزار رہے ہیں ،ہندستان نے جبر سے اس علاقے پر ظلم برپا کیا ہوا ہے لیکن کشمیریوں کو حوصلے بلند ہیں ،میری رائے میں ہندستان اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوا۔
 شاہ محمود قریشی نے کہا کشمیر کے حوالے سے اپوزیشن کو بات چیت کی دعوت دیتا ہوں، دفتر خارجہ کے دروازے کشمیر پر بحث کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بلاول بھٹو، شہبازشریف کو خط میں لکھا کہ میں کشمیر کے حوالے سے بریفنگ دینا چاہتا ہوں یہ بھی کہا کہ اگر آپ فارن آفس نہیں آنا چاہتے تو میں آپ کے پاس آنے کو تیار ہوں افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ خط کا جواب تک ابھی تک نہیں آیا ،وزیر خارجہ نے کہاآئیے اس ایشو پر سب مل کر بات کریں۔انہوں نے کہاامریکا مقبوضہ کشمیر سے متعلق آواز اٹھائے، کشمیر کے مسئلے پر ہم سب کو یک زبان ہو کر بات کرنی چاہئے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا آسیہ  اندرابی کی خدمات کو نہیں جھٹلایا جاسکتا ہے ہم نے آسیہ اندرابی کے لیے نیویارک میں آواز بلند کی، پاکستان کشمیر کی حق خودارادیت تحریک کے ساتھ ہے پاکستان کشمیر کی وکالت کرتا رہے گا ،کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر مذمت کرتے ہیں ،نئے امریکی جوبائیڈن مسئلہ کشمیر سے اچھی طرح واقف ہیں، امید ہے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد وہ کشمیر کے مسئلے پر اپنا مثبت کردار ادا کریں گے،انہوں نے کہا امریکا کی جانب سے اگر کشمیر کے حوالے سے مثبت آواز اٹھائی گئی تو اس سے کشمیریوں کی جدو جہد کو فروغ ملے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا سیاسی نقشے کا مذاق اڑایا گیا ، لیکن اس کی افادیت کو نہیں دیکھا گیا آج پاکستان کے کشمیر کے موقف کو ایک نقشے میں پرو دیا گیا ہے ساری سیاسی قیادت نے سیاسی نقشے کی توثیق کی ۔

مزیدخبریں