حکومتی وفد اور دھرنے کے شرکا کا تیسرا مذاکراتی دور بھی ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبائی وزرا پر مشتمل حکومتی وفد اورہزارہ برادری کے دھر نا دینے والے شرکا میں جاری تیسرا مذاکراتی دور بھی ناکام ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت وفد اور دھرنے کے شرکا میں مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس میں صوبائی وزیرداخلہ ضیا لانگو، وزیر خزانہ ظہور بلیدی، سلیم ، کھوسہ اور مبعین خلجی شامل تھے۔وفد نے دھرنے کے شرکا سے میتوں کی تدفین کی درخواست کی۔
وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ہم سب کے دشمن ہیں، امن کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔
اس موقع پر دھرنا منتظمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جب تک خود یہاں آکر یقین دہانی نہیں کرواتے دھرنا ختم نہیں کریں گے۔