کو رکمانڈرز کانفرنس، کشمیریوں سے اظہاریکجہتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس، خطے اور ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا اوربہادرکشمیریوں کوخراج تحسین پیش کیا،عسکری قیادت نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائےگی ،تنازع اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی حل ہوگا ،بھارتی فورسزکے مظالم کشمیریوں کی جدوجہدنہیں دباسکے ، کانفرنس میں افغان امن عمل پرمثبت پیشرفت پراطمینان کااظہار کیا گیا۔
شرکا نے درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے قومی کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تمام طبقوں کومثبت کرداراداکرناچاہئے، کانفرنس میں کنٹرول لائن،ورکنگ بائونڈری ،مشرقی سرحدوں کی صورتحال پر بھی غورہوا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ کسی جارحیت کاجواب دینے اورچیلنجزسے نمٹنے کیلئے تربیت اورمہارت کاتسلسل لازم ہے، اجلاس میں کوروناکامقابلہ کرنیوالوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔