(24 نیوز)ڈیڑھ سو سالہ نہری پٹواری کا کردار ختم کر دیا گیا۔ محکمہ آبپاشی نے آبیانہ کی وصولی ای بل سے شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطا بق سیکرٹری آبپاشی کیپٹن ر سیف انجم کا کہنا ہے کہ پٹواری اور نمبردار کا وصولی کا کردار ختم ہونے سے عوا م کو ریلیف ملے گا۔ پٹواری اور نمبر دار اب آبیانہ وصول نہیں کر سکیں گے۔ محکمہ آبپاشی نے تمام آبیانہ کی وصولی کمپیوٹرائزڈ کر دی ہے۔ کسانوں کو اب آبیانہ ای بل سے ادا کرنا ہوگا۔
محکمہ آبپاشی نے آبیانہ کی وصولی ای بل سے شروع کر دی
Jan 05, 2021 | 19:07:PM