نیب کا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان، جسٹس(ر)جاوید اقبال 

Jan 05, 2021 | 19:27:PM

 (24نیوز )چیئر مین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت نیب پاکستان کا مرکزی ادارہ ہے، نیب کا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین نیب نے کہا کہ بیوروکی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ اینڈایویلیواشن سسٹم وضع کیا،یہ سسٹم نیب کی کارکردگی مزیدبہتربنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
 انہوں نے کہا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان،ورلڈاکنامک فورم نے نیب کی کارکردگی کوسراہا، پلڈاٹ اور مشال پاکستان بھی نیب کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ، گیلانی اورگیلپ سروے کے مطابق 59 فیصدلوگوں نے نیب پراعتماد کیا، نیب کا"زیروکرپشن اور 100فیصدترقی"پریقین ہے۔

مزیدخبریں