(24 نیوز)متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین پر ہر 14دن بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کرانا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق معروف جریدے گلف نیوز کا کہنا ہے کہ ہر دو ہفتے بعد تمام وزارتوں اور وفاقی اداروں کے ملازمین کو اپنے خرچے پر کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ 17 جنوری سے اس اصول پر عمل لاگو ہو گا، اطلاق سرکاری خدمات دینے والی کمپنیوں کے ملازمین پر بھی ہوگا۔واضح رہے کہ کورونا ویکسین لینے والوں کو ہر 14 دن بعد ٹیسٹ کرانے سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
یو اے ای ،سرکا ری ملا زمین کے لئے دو ہفتوں بعد کورونا ٹیسٹ لا زمی
Jan 05, 2021 | 20:04:PM