عوا م پر ایک اورٹیکس لگا دیا گیا۔۔۔

Jan 05, 2021 | 20:15:PM
عوا م پر ایک اورٹیکس لگا دیا گیا۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں اشتہاری مہم کا ٹیکس لینے کا فیصلہ، شہر کی سڑکوں سے اشتہاری مہم کا ریونیو میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ملے گا۔
تفصیلات کے مطا بق میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ہورڈنگز، بل بورڈز اور سائن بورڈز کے ریٹس کا تعین کردیا۔شہر کے چوک چوراہوں اور شاہراہوں پرسائن بورڈز آویزاں کرنے کا این او سی میٹروپولیٹن کارپوریشن سے لینا لازمی قراردے دیا گیا ہے۔ چیف کارپوریشن آفیسر شوکت علی نے پبلسٹی کے ریٹس کا اشتہار جاری کردیا۔ شہر کی شاہراہوں کو اے، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا۔ راوی زون، داتاگنج بخش زون، علامہ اقبال زون، گلبرگ زون، عزیز بھٹی زون، نشترزون اور سمن آباد زون کی مرکزی شاہراہوں کو اے کیٹگریز میں شامل کرلیاگیا۔