تبدیلی سرکاری کا لاہور میں دوسرا بڑا میگا پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ

Jan 05, 2021 | 20:26:PM

(24 نیوز) پنجاب حکومت کا شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور میگا پراجیکٹ میں سیوریج و ڈرینج سسٹم کی تبدیلی بھی شامل کرنے کا فیصلہ، واسا نے بوسیدہ سسٹم کی تبدیلی کے لئے ایل ڈی اے کو 1ارب کا تخمینہ لاگت بھجوادیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں دوسرے بڑے میگا پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ کرلیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے عبدالرزاق چوہان نے واسا سے تخمینہ مانگا تھا، واسا نے 1935 سے لگے بوسیدہ سیوریج سسٹم کی مکمل تبدیلی کا تخمینہ لگایا سیویج سسٹم کی تبدیلی پر 55 کروڑ سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
 آر سی سی ڈرین بنانے کی مد میں 10 کروڑ 46 لاکھ سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے، پمپنگ مشینری کے لئے 9 کروڑ 47 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے واٹر سپلائی لائن بچھانے کے لئے 2 کروڑ 39 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،سیوریج ڈرینج سسٹم کی تبدیلی سے لنڈا بازار ، آسٹریلیا مسجد چوک ، کیمیکل مارکیٹ ، الحدید بازار اور جی ٹی روڈ کی آبادیوں کو فائدہ ہوگا وزیراعلی پنجاب نے شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور کی تعمیر کے دوران علاقے کی جامع بہتری و بحالی کی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں