(24 نیوز)پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز رواں ہفتے کھل جائیں گے۔مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ اگلے دو ہفتوں کے دوران پنجاب میں سی این جی 2 سے 3 دن دستیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطا بق آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئر مین نے کہا ہے کہ جنوری سے گیس شارٹیج کی صورتحال بہتر ہونے پر دستیابی کا دورانیہ بتدریج بڑھا کر ریگولر ہوجائے گا ۔حکومت سی این جی کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ اسی وجہ سے نئے سی این جی اسٹیشنوں کیلئے ایل این جی پر لائسنس اور نئی گاڑیوں میں کنورزن کی اجازت دی گئی ہے۔ اگلے سال موسم سرما میں ممکنہ طور پر سی این جی سیکٹر کیلئے لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔
پنجاب میں سی این جی سٹیشنز رواں ہفتے کھل جائیں گے
Jan 05, 2021 | 20:34:PM