رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مہنگائی بڑھی،سٹیٹ بینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے۔ مالی سال 21 کی پہلی سہ ماہی کووڈ سے قبل کی صورتحال پر واپس لوٹی ہے ۔بڑے پیمانے کی صنعتی نمو 5 فیصد رہی۔
تفصیلات کے مطا بق کپاس کے سوا دیگر فصلوں کی پیداوار ہدف سے زائد رہی ۔خدمات کا شعبہ بھی اچھی پیش رفت کررہا ہے۔بیرونی اور مالیاتی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے ۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکا ئونٹ اور پرائمری بیلنس سرپلس رہا ۔پہلی سہ ماہی میں اشیائے خورونوش کے سبب مہنگائی کی شرح بلند رہی۔