مسلسل تین بار صفر ،چار اننگز میں 10 رنز، شان مسعود کا ستارہ زوال پذیر

Jan 05, 2021 | 21:09:PM

(24 نیوز)قومی ٹیم کے اوپنر بیٹسمین شان مسعود کے لیے دورہ نیوزی لینڈ ڈرائونا خواب بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں اوپنر شان مسعود خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، شان مسعود دوسری اننگز میں کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ دورے کے دوران مسلسل تین بار صفر پر پویلین لوٹ گئے اور دوٹیسٹ میچز کی چار اننگز میں صرف 10 رنز بناسکے۔واضح رہے کہ شان مسعود نے 24 ٹیسٹ کی 45 اننگز میں 30 کی اوسط سے 1378 رنز بنارکھے ہیں، انہوں نے 4 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں

مزیدخبریں