محکمہ ایکسائز کا نمبر پلیٹس کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) محکمہ ایکسائز نے موٹر سائیکل اور رکشہ کی نمبر پلیٹس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، قیمت بڑھانے کی سمری اگلے 2روزمیں حکومت کوبھجوائی جائے گی،،ادھر این آر ٹی سی کو20لاکھ نمبرپلیٹس بنانے کا مراسلہ بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹس کا کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی کو ابتدائی طور پر 20 لاکھ نمبر پلیٹس کی تیاری کا مراسلہ بھیج دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی شکیل الرحمان کا کہنا ہے کہ این آر ٹی سی روزانہ 20 ہزارپلیٹس جاری کرے گا۔ 2 کیٹگری جس میں موٹرسائیکل اوررکشہ کی نمبر پلیٹس کی قیمت بڑھائی جائے گی۔
معمولی قیمت بڑھانے کی سمری اگلے 2 روزمیں حکومت کو بھجوائی جائے گی، بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام پر ڈالا جائے یا حکومت خود، فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا۔ایڈیشنل ڈی جی نے کہا کہ این آر ٹی سی کو دس لاکھ نمبر پلیٹس کی ایڈوانس ادائیگی کردی گئی ہے۔ 18 لاکھ سے زائد زیرالتوا نمبر پلیٹس کی مارچ کے آخری ہفتے سے ترسیل شروع کردی جائے گی۔