(24نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قیصر رشید خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد وفاقی وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کو جسٹس وقار کے انتقال کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ خالی تھا۔16 نومبر 2020کو جسٹس قیصر رشید خان نے پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
جسٹس قیصر رشید مالا کنڈ میں31مارچ 1961کو پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم کیڈٹ کالج کو ہاٹ سے حاصل کی،1978میں اسلامیہ کالج پشاور سے ایف ایس کا امتحان پاس کیا،اسی کالج سے1981 میںگریجو ایشن کی پھر1984میں خیبر لا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔جسٹس قیصر رشید نے تعلیمی سلسلہ جاری رکھتے ہوئے1987میں پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر کیا پھر 1991میں صحافت میں ایم اے کیا۔
1984میں عملی زندگی میں قدر رکھا اور لوئر کورٹس کی رجسٹریشن لے کر وکالت شروع کی۔1991میں ایڈووکیٹ ہائیکورٹ بنے۔2008میں سپریم کورٹ کی رجسٹریشن حاصل کر کے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ بن گئے۔
جسٹس قیصر رشید خان چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر،نوٹیفکیشن جاری
Jan 05, 2021 | 22:33:PM