انڈوں کی قیمت بڑھانے کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری مالکان کی جانب سے انڈوں کی قیمتیں بڑھانے کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا سردی اور کرونا میں غریب کو انڈوں سے محروم کردیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پولٹری مالکان محمد نعیم سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے پنجاب حکومت سمیت ڈپٹی کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے انڈوں کی قیمتیں بڑھانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ انڈا غریب آدمی کی خوراک ہے ، یہ پہلے ہی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں،سردی اور کرونا میں کیا انڈے مہنگے ہونے سے غریب آدمی اس خوراک سے بھی محروم کر دیا جائے۔مناسب قمیت میں معیاری اشیا و خوردونوش کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے۔
جسٹس جواد حسن نے کہا کہ حکومت کا اختیار ہے کہ وہ ضروری اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں مقرر کرے۔ قانون عام آدمی کے لئے بنایا گیا ہے۔ گھی ، چینی ، چائے، انڈے سمیت دیگر اشیا ہر شہری کا بنیادی ضرورت ہے۔ حکومت کو انہیں سستا فراہم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چائیے۔ آئین کے آرٹیکل 38 کے تحت ہر شہری کا حق ہے کہ اسے مناسب قمیت ہر معیاری اشیا میسر ہوں۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے انڈوں کی قیمتیں مقرر کرنا کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی جانب سے انڈوں کی قیمت ایک سو نوے سے دوسو چار روہے مقرر کرنے کا کہا گیا۔قیمتیں ڈیمانڈ اور سپلائی کے مطابق مقرر کی جاتی ہیں۔اس وقت سردیوں میں انڈوں کی ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہے۔