اوور سیز پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

Jan 05, 2021 | 23:00:PM

( 24 نیوز ) لاہور میں اوور سیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضہ کا معاملہ، رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال، دو ہفتوں میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی املاک پر قبضوں کی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کی 261 املاک پر قبضہ ہے۔ رپورٹ اوورسیز پاکستانی کمیشن کے وائس چیئرمین چودھری وسیم اختر کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔ وزیراعظم نے چودھری وسیم اختر کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ پندرہ روز کے اندر اندر ان املاک کو قبضہ گزاروں سے چھڑوایا جائے۔
وزیراعظم نے ایل ڈی اے، پولیس، کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، اینٹی کرپشن اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو قبضہ مافیا سے املاک واگزار کروانے کی ہدایات کی ہیں۔برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، سعودی عرب،کویت، جرمنی، اٹلی اور فرانس کے پاکستانی نڑاد شہریوں کی جانب سے وزیراعظم کو املاک پر قبضہ کی شکایت کی گئی تھی۔ 
انتظامیہ کو دو ہفتوں کے اندر قبضہ مافیہ سے املاک واگزار کروا کر رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اوورسیز کمیشن کو ان ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جنہوں نے پلاٹوں کے پیسے وصول کرنے کے باوجود زمین اوورسیز پاکستانیوں کو نہیں دی۔

مزیدخبریں