(24 نیوز)پی ایس ایل فنانشل ماڈل تنازع ، پی سی بی کے لیگل نوٹس کے بعد فرنچائز مالکان نے سر جوڑ لیے۔
ًتفصیلات کے مطا بق فرنچائزمالکان اور نمائندوں کی پہلی میٹنگ میں صورت حال کا جائزہ ، بورڈ سے معاملات پر بات کرنے کے لیے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطا بق فرنچائز کی اکثریت نے ڈرافٹنگ میں حصہ لینے کی حمایت کردی۔ اہم فرنچائز نے معاملات حل کئے بغیر ڈرافٹنگ کے بائیکاٹ کی تحویز دے دی۔ بورڈ کے ساتھ معاملات کو بات چیت حل کرنے کی حمایت کی۔ معاملات کورٹ میں جانے اور قانونی جنگ کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔ کل فرنچائز مالکان پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔یا د رہے کہ پی سی بی نے فرنچائز کو 21 جنوری تک گارنٹی جمع کروانے کے لیے لیگل نوٹس بھیج رکھا ہے۔ فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل سکس کے لئے ابھی تک گارنٹی منی جمع نہیں کروائی جس پر فرنچائز اور بورڈ کے درمیان پی ایس ایل فائیو کے مالی معاملات پر تنازعہ کھڑا ہواتھا۔
پی سی بی کا لیگل نوٹس ، فرنچائز مالکان نے سر جوڑ لیے
Jan 05, 2021 | 23:07:PM