اسلام آباد پولیس اغوا کاروں کی سرپرست؟تاجر سے لاکھوں ہتھیا لئے

Jan 05, 2021 | 23:20:PM

(24 نیوز)اسلام آباد پولیس اغوا کاروں کی سرپرستی کرنے لگی، سول کپڑوں میں ملبوس ڈاکوﺅں کے ساتھ مل کر تاجر سے دولاکھ 75 ہزار روپے ہتھیا لئے۔
 ًتفصیلات کے مطا بق متاثرہ شہری نے آئی جی اسلام آباد کے نا م خط میں اپیل کی ہے کہ مجھے انصا ف دلا یا جا ئے۔خط کی کاپی وزیر اعظم ، وزیرداخلہ کو بھی ارسال کردی ۔متا ثرہ شہری کاکہنا ہے کہ شوروم سے گاڑی نکال رہا تھا کہ ڈاکو پولیس کے ہمرا ہ آئے ، مجھے اسلحہ کے زور پر مارا پیٹا ، پولیس نے مجھے کوہسار تھانے میں بند کیا ، جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

مزیدخبریں