(24 نیوز)خواجہ آصف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے خواجہ آصف کے 48 بنک اکائونٹس کا سراغ لگا لیا۔ ان اکائونٹس میں 1 ارب 45 کروڑ کی خطیر رقم جمع ہوئی۔ نیب ذرائع کے مطابق بنک اکاونٹس خواجہ آصف، ان کی فیملی اور بے نامی داروں کے نام سے کھلوائے گئے۔
خواجہ آصف اور فیملی اراکین کے اکا ئونٹس،بے نا می داروں کے اکائونٹس میں 22 کروڑ 30 لاکھ کی رقوم جمع ہوئیں۔نیب زرائع کے مطابق خواجہ آصف سے دوران تفتیش بھاری رقوم کیس مد میں جمع ہوئی رقم کے متعلق پوچھا گیا۔خواجہ آصف سے بے نامی داروں کے اکائونٹس میں رقوم اور تعلق سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔خواجہ آصف سے ان کے بے نامی داروں کو روبرو بٹھا کر بھی تفتیش ہوگی۔
48 بنک اکائونٹس۔۔ خواجہ آصف کے خلاف شکنجہ تیار
Jan 05, 2021 | 23:33:PM