پیر محل ۔۔  گیس لیکج کے باعث  آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق

Jan 05, 2022 | 11:14:AM
ٹوبہ گیس لیکج آگ لگنے سے سات افراد جاں بحق
کیپشن: ٹوبہ گیس لیکج فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرمحل میں افسوسناک واقعہ ، گھر میں گیس لیک ہونے کے باعث آتشزدگی سے سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پیر محل میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اظہار افسوس۔ واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دیپکا کے پرپوز کرنے پر سلمان خان کا ایسا جواب کہ سب ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔۔ ویڈیو وائرل

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:باغ محبت۔۔ ترک خاتون نےآوارہ جانوورں کیلئے دروازے کھول دیئے

واضح رہے کہ مرنے والوں میں 5 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔