صدر نے نااہل حکومت کو فارغ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قازقستان کےصدر نے’’نا اہل حکومت‘‘ کو فارغ کردیا ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرملک پُرتشدد احتجاج کی لپیٹ میں تھا۔
تفصیلات کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت ملک میں پرتشدد احتجاج کے بعد حکومت کو فارغ کردیا۔ حکومت تحلیل کرنے سے متعلق حکم نامےکا اطلاق فوری طورپرہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:دیپکا کے پرپوز کرنے پر سلمان خان کا ایسا جواب کہ سب ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔۔ ویڈیو وائرل
صدارتی حکم نامے کے مطابق نائب وزیراعظم علیخان سمیلوف نگران سیٹ اپ کی سربراہی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش۔۔ سردی کی شدت میں اضافہ
واضح رہے کہ پُرتشدد ہنگاموں کے باعث صدر نے گزشتہ شب الماتے اور منگیستو ریجن میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں سمیت متعدد املاک کو نذرِآتش کردیا تھا۔