بیٹی کو تھپڑ مارنے پر فوجی جوان نےسکول ٹیچر سے ایسا بدلہ لیا کہ یقین کرنا مشکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں فوجی جوان نے بیٹی سے ڈانٹ ڈپٹ کرنے اورتھپڑ مارنے پرغصے میں آ کر سکول ٹیچر پرگولی چلادی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے کنواڈا میں فوجی جوان نے پرائیویٹ سکول کے ٹیچر کو بیٹی کو تھپڑ مارنے پر گولی ماردی ۔ گولی ٹیچرکے بالوں کو چھوتے ہوئے اس کی بیوی کے بازو میں لگی،پولیس کا کہنا ہے کہ فوجی جوان کو اس کی بیٹی نے شکایت کی تھی کہ ٹیچر نے اس کو ہوم ورک نہ کرنے پر ڈانٹا اور تھپڑ مارا جس پرپپو گجر نامی فوجی سکول پہنچ گیا اور ٹیچر سے جھگڑا کرنے لگا،ٹیچر کی بیوی اس کو بچانے کے لئے آئی تو فوجی جوان نے گولی چلا دی ۔
گولی ٹیچر کے بالوں کو چھوتے ہوئے اس کے بیوی کے بازو میں جالگی جس سے وہ زخمی ہو گئی،خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈلیوری بوائے 13 سالہ لڑکی کو ایسی کونسی چیز دیکر گیا کہ بعد میں معافی مانگنا پڑ گئی