الیکشن کمیشن کی سکروٹنی رپورٹ۔۔ عمران خان کا بھیانک چہرہ سامنے آ گیا:بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے سکروٹنی رپورٹ کے اجرا کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا ہے، عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں ملک کو لوٹا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خوردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں ۔آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی سرکار قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے،عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا، اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے،بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اور حکمران اب بھی تبدیلی کی باتیں کر رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس ، سکروٹنی رپورٹ ،الیکشن کمیشن