(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صادق اور امین کا ماسک ٹکڑے ٹکڑے ہوکر اتر چکا، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران نیازی پر فرد جرم ہے،پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس سے بھاگ رہی ہے۔
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سچائی لوگوں کو بے نقاب کرنے کا بہترین طریقہ ہے ، صادق اور امین کا ماسک ٹکڑے ٹکڑے ہوکر اتر چکا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی سکروٹنی رپورٹ۔۔ عمران خان کا بھیانک چہرہ سامنے آ گیا:بلاول