پرائیویٹ سکول مالکان کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب کے 9 ہزار سے زائد پرائیویٹ سکولوں کی آن لائن تجدید کا معاملہ، 31 دسمبر کو تمام نجی سکولوں کی رجسٹریشن ختم ہوگئی۔
پنجاب بھر کےکے 9 ہزار سے زائد پرائیوٹ سکولوں کی آن لائن تجدید کا معاملے پر 31 دسمبر کو تمام نجی سکولوں کی رجسٹریشن ختم ہوگئی ہے۔ یکم جنوری سے تمام نجی سکولوں کو لائسنس رینیو کرانا ہوگا۔یکم جنوری سے تمام نجی سکولوں کی رجسٹریشن کیلئے تجدید کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
سکول مالکان اپنا سابقہ لائسنس، فٹنس بلڈنگ سرٹیفکیٹ اور اساتذہ کا ریکارڈ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر پہلے تنقید پھر معافی مانگ لی۔۔ عامر لیاقت کا بڑا یو ٹرن
سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی متعلقہ سکولوں کو اپلائی کے بعد نیا سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لائسنس کی تجدید نہ کروانے والے سکولوں کیخلاف کارروائی یا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دیپکا کے پرپوز کرنے پر سلمان خان کا ایسا جواب کہ سب ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔۔ ویڈیو وائرل