مہربانی سوچو۔۔اداکارہ صبا قمر کو پھر شادی کی پیشکش..

Jan 05, 2022 | 14:33:PM
پاکستان، معروف اداکارہ، صبا قمر ،مداح ، شادی ، آفر 
کیپشن:  اداکارہ صبا قمر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کو  ایک اور مداح نے شادی کی آفر کردی۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان سے تعلق رکھنے والے  رافع محمود نامی اکاؤنٹ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا، ایک صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں 50 سال کی عمر میں صبا قمر سے شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن میری شوبز انڈسٹری سے کوئی وابستگی نہیں ہے، میں اس معاملے میں مذاق نہیں کررہا بلکہ سنجیدہ ہوں۔

بلوچی رافع محمود نے اپنی اسٹوری شیئر کی اور اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کیلئے ایک اور پروپوزل آگیا ہے، برائے مہربانی اس بار ضرورسوچیں۔

اداکارہ  صبا قمر نے اسٹوری کو ری پوسٹ کیا اور لکھا کہ ’’لفظ قبول ہے مجھے راس نہیں آتا‘‘۔ اس لئے سوری

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی باراداکارہ  صبا قمر کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی پیشکش کی جاچکی ہے مگر ابھی تک اداکارہ نے حامی نہیں بھری۔
یہ بھی پڑھیںدیپکا کے پرپوز کرنے پر سلمان خان کا ایسا جواب کہ سب ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔۔ ویڈیو وائرل