سکول بند ہوں گے یا نہیں؟ ۔۔عدالتی حکم جاری

Jan 05, 2022 | 16:18:PM

 (24 نیوز)سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی  سکولز سیل کرنے سے روک دیا جبکہ عدالت نے ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ میں ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ ایریاز سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بے دخلی کیخلاف نظرثانی کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت وکیل نجی سکولز سید قلب حسن نے موقف اپنایا کہ اس وقت ملک بھر کے 42 کینٹ بورڈز ایریاز میں 8300 نجی سکولز ہیں جن میں 37 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں وہ کہاں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ، برطانیہ اور امریکا جانیوالی ائیرلائنز پر بڑی پابندی ختم
 دوسری جانب والدین کے وکیل حامد خان نے دلائل دئیے کہ اصل کیس تو رہائشی پلاٹ پر سکول بنانے کا تھا، ایک سول کیس میں موقف سنے بغیر سخت حکم جاری کیا گیا۔ عدالت نے کینٹ بورڈز کو نجی سکولز سیل کرنے سے روکتے ہوئے ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پرائیویٹ سکول مالکان کیلئے اہم خبر

 واضح رہے کنٹونمنٹ ایریاز سے نجی تعلیمی اداروں کی بے دخلی سے متعلق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم جاری کیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوۓ اب ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز نے اپنے اپنے ایریاز میں موجود نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارشیں۔۔سردی میں اضافہ۔۔تعلیمی ادارے بند۔۔بچوں کی موجیں لگ گئیں

عدالت عظمی نے نجی سکول مالکان اور والدین کی طرف سے دائر 15 مختلف نظر ثانی اپیلیں ایک ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ہے۔
 

مزیدخبریں