سپریم کورٹ نے آپ کے والد کو ۔۔۔۔شہزاداکبر ، مریم نواز کے ٹوئٹ پر بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ سپریم کورٹ نے آپ کے والد کو جھوٹا اور بددیانت قراردیا،کوئی شک ہو تو سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہزاداکبر نے کہاکہ جواب تو آج تک آپ کا پورا خاندان نہ دے سکا،سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا،سپریم کورٹ نے آپ کے والد کو جھوٹے اور بددیانت قراردیا،کوئی شک ہو تو سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں ، پھر بھی سمجھ نہ آئے تو والد سے ایون فیلڈ فلیٹس کی منی ٹریل مانگ لیں ۔
جواب تو آج تک آپکا پورا خاندان نہ دے سکا اور رہی بات صادق اور امین کی تو سپریم کرکٹ کے فیصلے کی رو عمران خان صادق و امین اور آپکے والد جھوٹے اور بددیانت! کوئی شک ہوا تو فیصلہ پڑھ لینا اور پھر بھی سمجھ نہ آئ تو ابا جان سے ایون فیلڈ فلیٹس کی منی ٹریل مانگ لینا https://t.co/u7mrtYlekH
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) January 5, 2022
یہ بھی پڑھیں: تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔۔ مریم نواز کا وزیراعظم کے ٹوئٹ پر ردعمل