(ویب ڈسک) جرمن وزیر خزانہ کرسٹیان لِنڈنر نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی انفیکشنز کے باوجود ملک میں کوئی نیا لاک ڈاﺅن نافذ نہیں کرنا چاہتی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فری ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ نے بدھ کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ حکومت نہیں چاہتی کہ مستقبل میں کہیں بھی علاقائی سطح پر معمول کی زندگی معطل کر دی جائے۔ کرسٹیان لِنڈنر کے مطابق حکومت وبا کے باعث سماجی سطح پر نقصانات کو کم سے کم رکھتے ہوئے سماجی زندگی کے تسلسل کی خواہش مند ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔واٹس ایپ کا صارفین کو ایک اور تحفہ۔۔ زبردست فیچر متعارف کرا دیا
نیا لاک ڈاﺅن نہیں چاہتے ۔۔ وزیر خزانہ
Jan 05, 2022 | 18:53:PM