(ویب ڈیسک)بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ سے پہلی موت رپورٹ ہوئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ ریاست راجستھان میں اومی کرون کا مریض انتقال کرگیا ہے۔حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں اومی کرون کیسز کی تعداد 2 ہزار 135 ہوگئی ہے۔دوسری جانب بھارتی ویکسین ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر این کے ارورا نے کہا تھا کہ بھارت میں کورونا کی نئی لہر شروع ہوچکی ہے، کورونا کی نئی لہر اومی کرون ویرینٹ کے سبب ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔بارشیں۔۔سردی میں اضافہ۔۔تعلیمی ادارے بند۔۔بچوں کی موجیں لگ گئیں
اومی کرون نے پہلا شکار کر لیا۔۔وزارت صحت کی تصدیق
Jan 05, 2022 | 20:01:PM