تجارتی خسارہ 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں تجارتی خسارہ 25 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ، جولائی تا دسمبر 2021 تجارتی خسارے میں 106.40 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ماہانہ تجارتی اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق جولائی تا دسمبر درآمدات کا حجم 40 ارب 58 کروڑ ڈالرز رہا ، 6 ماہ کے دوران درآمدات میں 65.94 فیصد اضافہ ہوا ۔رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں برآمدات 15 ارب 10 کروڑ ، 20 لاکھ ڈالرز رہیں ، گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 24.71 فیصد اضافہ ہوا ، دسمبر 2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ دسمبر 2021 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 74 کروڑ ڈالرز رہا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر2021 میں درآمدات 7 ارب 59 کروڑ 70 ڈالرز رہیں ، دسمبر 2020 کی نسبت دسمبر 2021 میں تجارتی خسارے میں 85.38 فیصد اضافہ ہوا ، دسمبر 2020 کی نسبت دسمبر 2021 میں درآمدات میں 52.27 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس عرصے میں برآمدات میں 15.81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔فارن فنڈنگ رپورٹ۔۔تحریک ا نصاف کیخلاف کیا کچھ ہو سکتا ہے۔۔ماہرین نے بتادیا