بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل سیکرٹری سپورٹس تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب حکومت نے 19اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری کوآپریٹو احمد رضا سرور کو تبدیل کر کے سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ،سیکرٹری ٹو گورنر یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس فاد ہاشم ربانی کو سیکرٹری کوآپریٹو ،سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن مس سمیرا صمد کو تبدیل کر کے سیکرٹری سوشل ویلفیئر ،تقرری کے منتظر ڈاکٹر ناصر اقبال ملک کو سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ وجاہت اللہ کنڈی کو تبدیل کر کے سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ،سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل کو تبدیل کرکے سیکرٹری یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس تعینات کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کے وارے نیارے۔۔۔7 جنوری کو سکول کھلنے کے بعد پھر چھٹیاں
تقرری کے منتظرڈاکٹر نعیم رﺅف کو سیکرٹری بلدیات ،ممبر جوڈیشل (سیون )بورڈ آف ریونیو محمد یعقوب کو ممبر وزیر اعلی معائنہ ٹیم ،ڈائریکٹر جنرل آثار قدیمہ پنجاب محمد الیاس گل کو تبدیل کر کے ممبر جوڈیشل (سیون)بورڈ آف ریونیو ،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عثمان علی خان کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل آثار قدیمہ پنجاب ،تقرری کے منتظر ناصر جمال ہوتیانہ کوسیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ،چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا منظور حسین کو تبدیل کر کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ ،تقرری کے منتظرجواد اکرم کو سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور ،کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کو تبدیل کر کے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا لگا دیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں مزید چھٹیاں ہوں گی یا نہیں ؟ فائنل فیصلہ آگیا
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محمد الطاف بلوچ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،عامر عقیق خان کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،تقرری کے منتظر راشد ارشادکو ایڈیشنل سیکرٹری (ڈویلپمنٹ )لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایل آر اے سجاداحمد خان کو ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ جبکہ ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کنول بتول کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: لارڈ نذیر احمد پر جنسی زیادتی کا الزام ثابت۔۔۔سزا کب سنائی جائے؟ بڑی خبر آگئی