آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض میں اہم ملاقات کی جس ميں عسکری اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سعودی وزیر دفاع نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی دی۔
دوسری جانب پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4 سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔
Pleased to meet H.E General Asim Munir, Pakistan’s Chief of Army Staff. We emphasized the strategic partnership between our brotherly countries, reviewed the bilateral military and defense relations, and discussed ways of strengthening our cooperation. pic.twitter.com/HAtcNKX6O3
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) January 4, 2023
عسکری ادارے کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر دونوں برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، فوجی تعاون اور تعلقات پر توجہ رکھی جائے گی، دوروں کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔
ملاقات میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور اور چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد عرفان اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم شریک تھے۔ ملاقات میں سعودی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود رہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ جنرل عاصم منیر کا پہلا سرکاری بین الاقوامی دورہ ہے۔