انتخابات کا پیغام دے دیا گیا!! بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے، بس شیڈول طے کرنا باقی ہے، قومی الیکشن کی تیاری کرے۔
سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی برے حالات کے لئے کمر کس لے، 8 بجے دکانیں بند کرنے پر حکومت صوبوں اور تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے، حکومت نہ معاشی استحکام لاسکی ہے نہ سیاسی، نہ ہی اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملک بدترین بحران سے گزر رہا ہے، عمران خان کھمبے کو ٹکٹ دے گا تو وہ بھی جیت جائے گا، عمران کیخلاف بات نہیں کرسکتا، ساڑھے تین سال میں میری باجوہ سے کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے میں سامراجی طاقتیں بھی شامل تھیں، یہ چاہتے ہیں عمران خان کھیل میں نہ ہوں اور وہ نااہل ہو جائے، 13 جماعتوں کو ووٹ نہیں کچھ اور پڑے گا، عمران خان نے ان کی سیاست دفن کر دی ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا ان لوگوں نے عمران خان کی جان لینے کی بھی کوشش کی، جس گڑھے میں ہم گر رہے تھے، اس میں یہ لوگ گرگئے ہیں، اب کوئی نہیں کہہ رہا کہ ٹیلی فون کالز آ رہی ہیں، مارچ اپریل میں انتخابی شیڈول ملتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا امید ہے پرویز الہی عمران خان کیساتھ ملکر سیاست کریں گے۔