مردان: خاتون سمیت 2 افراد غیرت کے نام پر قتل

Jan 05, 2023 | 12:43:PM

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخواء کےضلع مردان میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

مردان کے علاقے باغیچہ ڈھیری میں غیرت کے نام پر فائرنگ اور کلہاڑی کے وار کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے: موٹر پارٹس ڈیلر کیخلاف شہری کا 1 لاکھ 54 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے مقتولین کی لاشیں گھر سے برآمد کرلیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزم کے ساتھ خاتون کا بھائی بھی واردات میں شریک تھا، ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں