ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں

Jan 05, 2023 | 14:51:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ہزاروں ملازمین کی نوکری خطرے میں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ٹیکنالوجی فرم ایمازون نے ہزاروں افراد کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایمازون کے سی ای او کا کہنا ہے کہ 18 ہزار افراد کو نوکریوں سے برطرف کرنے کیلئے پیکج پر کام کررہے ہیں، نوکریوں میں کٹوتی سے اخراجات میں کمی ہوگی۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق کمپنی کے تین لاکھ مضبوط کارپوریٹ افرادی قوت میں سے صرف چھ فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

ایمازون کے مطابق ملازمین کو ایسے پیکجز فراہم کررہے ہیں جن میں علیحدہ ہونے کی صورت میں ادائیگی، عبوری ہیلتھ انشورنس کے فوائد شامل ہوں گے۔