دہشت گرد کا وکیل جھوٹا ہے آؤ ثابت کریں
عامر رضا خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
پاکستان تحریک انصاف پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کے وکیل میاں داؤد نے لاہور پریس کلب میں میڈیا کانفرنس کی اور ایسے ایسے نکات پر بات کی جو اس کیس کے رخ کو تبدیل کرنے کے لیے کافی ثابت ہوسکتے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کے مطابق میاں داؤد دہشت گرد کا وکیل ہے جھوٹا ہے غیر معروف ہے اس کو کس نے وکیل بنایا اور تمام میڈیا نے اسے کیوں دکھایا سوشل میڈیا پر ایک یوٹیوبر نے اسے دہشت گرد کا وکیل قرار دیا۔
جس کے بعد میں نے سوچا کہ بھاڑ میں جائے ،میاں داؤد کے ساتھ برسوں پرانی یاری اور کنوئیں میں گرے، اس سے تعلق داری سائیڈ پر رکھو اور اس کی صحافت اور رپورٹنگ کے دن اسے اس کے جھوٹ پر پکڑنا بہت ضروری ہے ۔
میاں داؤد نے پریس کلب میں ہونے والی میڈیا کانفرنس میں چند سوالات اٹھائے ہیں جس کے مطابق پولیس نے اُس کے کلائینٹ کو عمران خان حملہ کیس میں گرفتار کیا اور اس کا ابتدائی اقبالی بیان بھی ریکارڈ کیا جسے نشر کردیا گیا یہ ملزم نوید کا اسلحہ پکڑا گیا کچھ برآمد نہیں کرانا تھا تو پھر اسے اتنے طویل عرصے سے حراست میں کیوں ہے؟ اور اس کی ضمانت کیوں نہیں ہونے دی گئی کیونکہ اس نے قاتلانہ حملہ کیا کسی کو قتل نہیں کیا ملزم کو اُس کے جرم کی سزا دی جاتی ہے ناکردہ گناہ کی نہیں ، ملزم نوید نے حملے کے موقع پر ہلاک ہونے والے معظم کو نہیں مارا کیونکہ معظم کو لگنے والی گولی کنٹینرسے چلائی گئی جس کے خول بھی ملے لیکن نہ اس گارڈ کو گرفتار کیا گیا اور نہ اس کے اسلحے کا فرانزک کرایا گیا۔
ضرور پڑھیں :عمران خان پر حملے کے ملزم کی ویڈیو کیسے ریکارڈ ہوئی؟فوٹیج سامنے آگئی
چیئرمین تحریک انصاف کو ٹانگ کے پچھلے حصے کی جانب سے لوہے کے ٹکڑے لگے جو کہ اُن کے کھڑے ہونے کے اینگل سے بلکل مختلف اینگل ہے تو کیا گولیاں گھوم کر چیئرمین کو لگیں ، پھر وہ پوچھتے ہیں کہ سابق گورنر سندھ کے کپڑوں سے پانچ گولیاں ملیں بقول چیئرمین تحریک انصاف لیکن کوئی بھی گولی اُن کے جسم کو چھو نہ سکی یعنی کپڑوں میں سے گھوم کر نکل گئی ، میاں داؤد سوال اٹھاتے ہیں کہ جس کنٹینر پر اُن کے موکل نے فائر کیےاس کے تو کوئی نشان نہیں ، اس کا معائنہ کرایا جائے ، ملزم نوید کے وکیل میاں داؤد نے اپنی میڈیا کانفرنس میں کہا کہ" کل فواد چوہدری نے ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں ہمارے موکل کو بےگناہ قرار دیا گیافواد چوہدری نے کہا کہ معظم کو ہمارے موکل نے قتل نہیں کیااس بیان کے بعد ثابت ہوگیا کہ ہمارے موکل پر چارج باقی نہیں رہاہماری درخواست ہے کہ موکل کو رہا کیا جائے،جے آئی ٹی نے انتہائی بھونڈے طریقے سے تحقیق کی، پہلی جے آئی ٹی عمران خان نے تشکیل دی ،دوسری جے آئی ٹی عمران خان کو پسند نہیں آئی، وزیراعلیٰ نے تیسری جے آئی ٹی تشکیل دی ،جتنی بار غلام محمود ڈوگر نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اتنی بار فائل اٹھا کر وہ زمان پارک گئے،کیس کو اپنی مرضی سے ٹوئسٹ کیا گیا ہے،میڈیا نے جے آئی ٹی سے زیادہ اچھی تحقیق کر کے دکھا دی جے آئی ٹی موجود وڈیو کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنا رہی وڈیو سے ثابت ہوا کہ معظم عمران خان کے گارڈ کی گولی سے قتل ہواجب ملزم نوید فائر کرتا ہے تو ایک شخص اسے روکنے کی کوشش کرتا ہےملزم بھاگتا ہے تو کوئی اور فائر ہوتا ہے اور معظم گر جاتا ہےملزم نوید کے جانے کے بعد معظم کو گولی لگی انکو محسوس ہو رہا تھا کہ گارڈ پر مدعا پڑتا تھا اس لیے کل انہوں نے نیا مدعا کھول دیاجے آئی ٹی کا مقصد صرف عمران خان اور گارڈ کو بچانا تھاوقوعہ کی تفتیش درست کی ہی نہیں گیانہوں نے نیا افسانہ بنا دیا کہ تین شوٹر تھےسب عینی شاہدین نے دیکھا تھا ملزم نوید نے ایک فائر کیا دوسرا فائر کنٹینر سے گارڈ نے کیامعظم کو گولی لگنے کے اینگل سے پتا چلتا ہے کہ گارڈ کی جانب سے گولی چلی عمران خان کو استغاثہ سے بچانے کیلئے جے آئی ٹی نے حقائق ہی بدل دیےوقوعہ سے لے کر اب تک 90 پولیس اہلکاروں کے بیانات ہوئےجے آئی ٹی نے ان بیانات کو غائب کردیاابھی بھی کچھ بیانات موجود ہیں کہ صرف ایک یا دو خول ملے ہیں ۔
اپنے مفادات کیلئے عمران خان نے جے آئی ٹی تبدیل کروائی ملزم سے اسکی والدہ کو سامنے بٹھا کر تشدد کر کے بیانات دلوائے جا رہے ہیں ملزم نوید پر تشدد کر کے بیانات دلوائے گئ،ےفواد چوہدری نے کل بہت کچھ کہاپی ٹی آئی کے وزرا نے عمران خان کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی پر پریس کانفرنس کی جے آئی ٹی رپورٹ عدالت نہیں پہنچی، عمران خان کے پاس پہنچ گئی جے آئی ٹی عمران خان کے وکیلوں کے ساتھ مل کر رپورٹ بنائی گئی ،یہ ڈرامہ عمران خان کے مارچ کو دوام بخشنے کیلئے کیا گیاعمران خان کے زخم پریس کانفرنس میں دکھائے گئےہم تسلیم ہی نہیں کرتے کہ عمران خان کو ایک بھی زخم آیا ہویہ زخم انہوں نےخودبنائےکنٹینرپر کوئی نشان نہیں ہے،زخم پنڈلیوں کی پچھلی جانب کیسے لگے؟عمران خان اور گارڈ کے خلاف استغاصہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں فرزانک رپورٹ کو جس طرح متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی اس نے سارا پول کھول دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مُرشد ،کالا جادو اور 36 گھنٹے کا روزہ!
چلیں آئیں جناب عمران خان صاحب! جناب فواد چودھری اور جناب فرخ حبیب آئیں میرا ساتھ دیں اور یہ نہ دیکھیں کہہ کون رہا ہے؟ یہ بتائیں کہ جھوٹ کہہ رہا ہے یا سچ؟ میں میاں داؤد کو طویل عرصے سے جانتا ہوں وہ اڑیل ہے ، ضدی ہے ، نٹ کھٹ ہے لیکن جھوٹا نہیں ہے ہم نے اکھٹے کام بھی کیا ہے اور اچھا برا وقت بھی ساتھ گزارا ہے لیکن کبھی اسے ایمانداری سے ہٹتے یا چھپتے نہیں دیکھا لیکن آپ کے ٹوئیٹ پڑھنے کے بعد میرا دل چاہتا ہے کہ کاش اب میں اسے جھوٹا ثابت کرنے میں کامیاب ہوجاؤں لیکن آپ میری مدد سچ کی کھوج میں نہیں کریں گی کیونکہ سچ وہی ہے جو میاں داؤد ڈنکے کی چوٹ پر بول رہا ہے۔
نوٹ :ادارے کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضرور ی نہیں:ادارہ