ہندو انتہا پسندوں کا فلم پٹھان کیخلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارت میں نریندر مودی کے انتہا پسندوں کوکھلی چھوٹ مل گئی جنہوں نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے احمد آباد کے شاپنگ مال میں ہنگامی آرائی کی اور فلم کے پوسٹرز پھاڑ دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بجرنگ دل اور ویشوا ہندوپریشد کے انتہا پسندوں کی جانب سے احمد آباد کے شاپنگ مال میں پٹھان فلم کے پوسٹر دیکھ کر مال میں ہنگامہ آرائی کی گئی، انتہا پسندوں نے شاپنگ مال کے داخلی راستے پر لگی فلم کے نہ صرف پوسٹر پھاڑے بلکہ مال میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
Hindu supremacists in Gujarat, India, attacking the promotion of Shah Rukh Khan’s film, Paathan, calling it anti-Hindu. pic.twitter.com/HAd4BdPLLp
— Ashok Swain (@ashoswai) January 5, 2023
ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مال کی انتظامیہ کو دھمکی دی گئی کہ اگر دوبارہ فلم کی نمائش کی گئی تو اس طرح کا حملہ دوبارہ بھی ہوسکتا ہے۔ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مال میں توڑ پھوڑ اور نعرے بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی نجی میڈیا کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کی بعد شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈکون کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت کی اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتار کا بھی مطالبہ کیا۔