کسی دہشتگرد یا دہشتگرد تنظیم سے مذاکرات نہیں ہوں گے:رانا ثنا اللہ

افغان حکومت سے کہا جائے کہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کا وعدہ پورا کرے:پریس کانفرنس

Jan 05, 2023 | 16:15:PM
کسی دہشتگرد یا دہشتگرد تنظیم سے مذاکرات نہیں ہوں گے:رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ افغان حکومت سے کہا جائے کہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کا وعدہ پورا کرے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کسی دہشتگرد یا دہشتگرد تنظیم سے مذاکرات نہیں ہوں گے،عمران خان نے سارا توشہ خانہ بیچ ڈالا ،عمران خان دو نمبر آدمی ہے،عمران خان کو کوئی گولی نہیں لگی، ڈرامہ کررہا ہے،عمران خان بدبخت انسان ہے اور چاہتا ہے قوم اسے لیڈر تسلیم کرے،گولی لگے اور فریکچر نہ ہو تو دو ہفتے میں زخم ٹھیک ہوجاتا ہے، عمران خان نے پورا توشہ خانہ بیچ ڈالا۔


رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کسی دہشت گرد اور دہشت گرد تنظیم سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے،ملزم نوید نے حملہ خود کیا، اس کے آگے پیچھے کوئی نہیں، ایک فراڈیہ کہتا ہے کہ اس کے کپڑوں سے 4گولیاں نکلیں،وزیر آباد واقعہ کی ہر زاویہ سے فوٹیج موجود ہے۔

وزارت مذہبی امور نے قرآن پاک کا مستند نسخہ مرتب کیا ہے، قرآن پاک کا مستند نسخہ ہر سطح پر حوالہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا،قرآن پاک کے مستند نسخے کی صوبائی قرآن بورڈ سے بھی تائید لی جائے گی،قرآن پاک کی حفاظت اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لی ہے۔مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی حفاظت ہمارا دینی فریضہ ہے۔