(ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر موسیٰ زئی کے قریب فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے، کوئیک رسپانس فورس فوری طور پر موقع پر پہنچی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان پر حملے کے ملزم کی ویڈیو کیسے ریکارڈ ہوئی؟فوٹیج سامنے آگئی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور جنگل کی طرف فرار ہوگئے جن کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔