سماجی نقاد، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ اعجاز خان کے اسٹار اداکاراؤں سے سوالات

Jan 05, 2023 | 17:04:PM
سماجی نقاد، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ اعجاز خان کے اسٹار اداکاراؤں سے سوالات
کیپشن: عائشہ اعجاز خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ اعجاز خان نے اسٹار اداکاراؤں ماہرہ خان ,مہوش حیات ,کبریٰ خان اورسجل علی سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا عمران خان نے آپ کے دفاع میں کچھ کہنے کی زحمت گوارا کی جب عادل راجہ نے آپ کو برا بھلا کہا؟

نہیں؟ سوچا نہیں تھا کہ وہ کریں گے۔تو کیا ان تمام سالوں میں عمران خان کا ساتھ دینا اس کے قابل تھا؟

واضح رہے ٹاپ ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان، مہوش حیات، سجل علی اور کبریٰ خان سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عادل راجہ کی جانب سےلگنے والے الزامات کے بعد سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں، اس حوالے سے سجلی علی، کبریٰ خان اور مہوش حیات سوشل میڈیا پر ردعمل دے چکی ہیں اور انہوں نے عادل راجہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔