سہ فریقی ورکنگ گروپ کا اجلاس،ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)افغان ریلوے اتھارٹی کے وفد کی ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ پر آمد،وفد نے آٹھویں سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے وزارت ریلوے کا دورہ بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق سہ فریقی ورکنگ گروپ کا آٹھواں اجلاس وزارت ریلوے اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کی صدارت پاکستان کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری سید مظہر علی شاہ نے کی جبکہ افغانستان سے ڈائریکٹر جنرل ملا بخت الرحمن شرافت ازبکستان سے قائم مقام ڈپٹی چیئرمین کمالوف اکمل نے کی۔
اجلاس میں منصوبے کی اہمیت، ابتدائی تکنیکی جائزوں پر ہونے والی پیش رفت کو زیر بحث لایا گیا، اجلاس میں فزیبلٹی اسٹڈی کے جلد آغاز کیلئے اگلے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، مجوزہ منصوبہ مزار شریف پر موجودہ ریلوے لنک کو پاکستان ریلوے نیٹ ورک سے جوڑے گا، منصوبہ سے پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل ہو گی،
منصوبہ سے تینوں ممالک کے درمیان علاقائی اور دوطرفہ تجارت کو آسان بنایا جائے گا۔