آفا ق احمد نے ایم کیو ایم کی 9 جنوری کواحتجاجی ریلی کی حمایت کا اعلان کردیا

Jan 05, 2023 | 18:50:PM

(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان نے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کو 9 جنوری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی، آفاق احمد نے متحدہ کی ریلی کی حمایت کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کی رہائشگاہ پہنچ گیا ،وفد میں خالد مقبول صدیقی ،خواجہ اظہار الحسن ،رکن اسمبلی ابوبکرشامل ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہیں،پری پول ریگنگ ہو چکی ہے،ان کاکہناتھا کہ ہم مہاجر قومی موومنٹ کو 9 جنوری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے آئے ہیں،معاملے آہستہ آہستہ بہتر ہو رہے ہیں۔
آفاق احمد نے کہاکہ خالد مقبول صدیقی آج یہاں آئے اچھا لگا ،مہاجر قومی موومنٹ اس احتجاج میں شرکت کا ارادہ رکھتی ہے ،خالد بھائی آج یہاں آئے انکے بہت مشکور ہیں ،مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ نے کہاکہ مہاجر عوام کے مسائل کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ کو 9 جنوری کو ہونیوالی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دی جو آفاق احمد نے قبول کرلی ، ان کاکہناتھا کہ مہاجر قومی موومنٹ ایم کیو ایم کی 9 جنوری کو ہونے والی ریلی کی حمایت میں شریک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد ایم پی اے بلال وڑائچ کا چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان

مزیدخبریں