(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاہے کہ دہشتگردی سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہے، اے پی ایس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو انسان نہیں مانتا، بھٹو کے عدالتی قتل کے خلاف ہماری اپیل کو فوری سنا جائے، بھٹو جیسے عظیم لیڈر کو انصاف نہیں دے سکتے تو عدالتوں کو تالے لگادیں ۔
کراچی میں پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان میں نفرت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں،سابق آرمی چیف کے ماضی کی غلطیوں کے اعتراف کاخیر مقدم کرتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ نے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ جس کو سراہتے ہیں ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہم بھی چاہتے ہیں غیر سیاسی لوگ سیاست میں مداخلت نہ کریں، چاہتے ہیں ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں ،ان کاکہناتھا کہ سلیکٹڈوزیراعظم کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا جو بڑی کامیابی ہے، آئین کی بحالی کیلئے بہت قربانیاں دی گئیں ،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے انتخابات وقت پر ہوں ، الیکشن میں تاخیر ہوئی تو ہم بھی اس کی مخالفت کریں گے،پارلیمان کا صحیح استعمال کیا جائے تو پاکستان کے ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کی دہشتگردوں سے نرم رویے کی پالیسی کی سخت مخالفت کرتے ہیں،عمران خان رو رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے میرا ہاتھ کیوں چھوڑا؟یہ چاہتا ہے میرا ہاتھ ایک بار پھر پکڑو میں اس ملک کا بیڑہ غرق کروں،6 ماہ پہلے ملک کس نہج پر پہنچ چکا تھا، 4 سال کا بحران چند ماہ میں ٹھیک نہیں ہو سکتا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ دہشتگردی سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہے، اے پی ایس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو انسان نہیں مانتا،جو کہتا تھا این آر او نہیں دوں گا اس نے سب سے پہلے دہشتگردوں کو این آر او دیا،عمران خان نے دہشتگردوں کو جیلوں سے باہر نکالا، دہشتگردوں کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے،دہشتگردی سے متعلق ہماری پالیسی واضح ہے، بھٹو کے عدالتی قتل کے خلاف ہماری اپیل کو فوری سنا جائے، بھٹو جیسے عظیم لیڈر کو انصاف نہیں دے سکتے تو عدالتوں کو تالے لگادیں ۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے 2 بڑے صوبے پنجاب اور کے پی ان کے پاس ہیں، سیلاب سے صرف سندھ میں نہیں پنجاب اور کے پی میں بھی تباہی ہوئی،کیا پنجاب اورکے پی کے وزرائے اعلیٰ ایک بار بھی متاثرین کے پاس گئے؟ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی آگ سب کو نظر آرہی ہے، خیبرپختونخوا میں تو دہشتگرد بھتہ لے رہے ہیں ، دہشتگردوں نے صرف خیبرپختونخوا میں 100 سے زائد پولیس اہلکاروں کو شہید کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تو شہدا کے جنازوں تک میں نہیں جاتا،ان کاکہناتھا کہ یہ اپنی انا کو ملکی معیشت، شہدا کے لہو سے بھی زیادہ اہمیت دیتے ہیں، عوام جانتے ہیں عمران خان تبدیلی کے نام پر تباہی بیچ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی تعطیلات میں مزیدتوسیع کا فیصلہ کرلیا گیا