معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری

Jan 05, 2023 | 19:38:PM

(24 نیوز)اسلام آبادکی مارگلہ کی پہاڑیوں پر قدرتی حسن تباہ کرنے کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
سینئرسپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف نے ملزم کی مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے،بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو ارسال کر دیئے گئے، اسلام آباد پولیس کو بیرسٹر محمد علی سیف کو 11 جنوری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیاگیا۔
یاد رہے کہ بیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف مارگلہ کی پہاڑیوں پر توڑ پھوڑ کرکے قدرتی حسن تباہ کرنے پر 2018 سے مقدمہ زیر سماعت ہے، بیرسٹر محمد علی سیف کےخلاف لینڈ سکیپ آرڈیننس اور انوائرمنٹل ریگولیشن 2008 اور ایم ایل آر 82 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوناسستا،چاندی کا بھی ریٹ کم

مزیدخبریں