اسلام آباد سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلہ شدت5.8 ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، جھنگ ، چنیوٹ، فیصل آباد ،حافظ آباد ، اٹک اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،شانگلہ،قصور ،ملکہ کوہسار مری، ڈیرہ اسماعیل خان اورگردونوح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ہر طرف خوف پھیل گیا۔ اس کے علاوہ دیربالا خال واڑی ،ہری پور ،سوات مینگورہ ، مردان ، تخت بھائی، چارسدہ،ہنگو ،مالاکنڈ ، راولاکوٹ ،دیربالا لوئر دیر خال واڑی زلزلے سےلرز اٹھے،صوابی ،ملتان، اسلام آباد ،باجوڑ ، پشاوراور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا، زیر زمین زلزلے کی گہرائی 173 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔