سکولوں میں چھٹیوں کا معاملہ، حتمی فیصلہ کرلیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیوں کے معاملہ پر مشاورت مکمل کرلی،اجلاس میں موسم سرما کی چھٹیاں مزید نہ بڑھانے کا حتمی فیصلہ کیاگیاہے۔
سکول ایجوکیشن کاکہناہے کہ بچوں کے امتحانات کے باعث سکولوں میں چھٹیاں بڑھانا درست نہیں،تعلیمی ادارے 9 جنوری سے ہی کھلیں گے۔
قبل ازیں یہ اطلاعات تھیں کہ پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد سکولوں میں ایک ہفتہ مزید چھٹیاں بڑھانے کا امکان ہے۔ چھٹیاں 9 جنوری سے 15 جنوری تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے،چھٹیوں میں ایک ہفتہ توسیع دینے کی تجویز والدین کے شدید مطالبہ پر کی گئی ہے۔
اس سے قبل سکولوں میں صرف 8 جنوری تک چھٹیاں دی گئی ہیں،تاہم والدین کا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ایک ہفتہ مزید چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ سامنے آیا تھا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری سکولز پنجاب چودھری نوید کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں مزیدتوسیع کی خبر درست نہیں۔ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سوناسستا،چاندی کا بھی ریٹ کم