اسحاق ڈار کی نا اہلی کیس کا فیصلہ کب سنایا جائیگا؟، بڑی خبرآ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینٹ سے نا اہلی کیس کا فیصلہ تیار کر لیا گیا ،الیکشن کمیشن 9 جنوری کو کیس پرفیصلہ سناۓ گا۔
الیکشن کمیشن نےوزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کر دیا ،اسحاق ڈار 9 جنوری کو الیکشن کمیشن میں طلب کر لیا گیا ،نوٹس کے مطابق اسحاق ڈارخود یا بذریعہ کونسل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں۔
الیکشن کمیشن نے 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ اسحاق ڈار کی سینٹ کی نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی تھی،بطور کامیاب امیدوار گزشتہ 9 مارچ کو اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن جاری ہواتھا، 29 مارچ 2018 کو اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل ہوا اور سپریم کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر نوٹیفکیشن بحال کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،اسحاق ڈار 27 ستمبر 2022 کو 5 سال بعد وطن واپس آ ۓ تھے اور پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینٹ اور بطور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔