(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدرمریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدراپنی اہلیہ عائشہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر پاکستان میں والدہ مریم نواز کی معاونت کریں گے، ذرائع کاکہناہے کہ جنید صفدر کا پاکستان میں مستقل قیام کرنے کا ارادہ ہے،مریم نواز جینیوا سے برطانیہ واپس آکر دو ہفتوں کے بعد پاکستان پہنچیں گی۔
نواز شریف کی طرف سے مریم نواز کی پارٹی کا سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بنانے کے بعد ان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجائے گا،ذرائع کاکہناہے کہ مریم نواز پاکستان پہنچتے ہی پارٹی کو مزید فعال کرنے کیلئے سرگرم ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں چھٹیوں کا معاملہ، حتمی فیصلہ کرلیاگیا